مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 ستمبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفرگڑھ عطاالحق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے عوام کو صاف ماحول اور صحت و صفائی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کے تعاون سے حفظان صحت کیلئے اقدامات کررہے ہیں، یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ واش کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ صحت و صفائی کی عادات کو مستقل طور پر اپنانے کیلئے ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے سکولوں کی سطح طلبا وطالبات کو صحت و صفائی اور حفظان صحت کے بارے میں مستقل طور پر لیکچر دئیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام بالخصوص دور دراز کے دیہی علاقوں کی عوام کو صحت و صفائی کی آگاہی کیلئے غیر سرکاری تنظیموں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، جس کی بدولت ہم نہ صرف اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف بنا سکیں گے بلکہ ایک صحت مند معاشرے کی تکمیل بھی ممکن ہو سکے گی۔
اجلاس میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان کی منشور کے مطابق سرسبز پاکستان کے تحت ضلع مظفرگڑھ واٹر ایڈ اور آگاہی کی معاونت سے کھلے میں لیٹرین سے پاک بنایا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ اس سال نومبر تک ضلع مظفرگڑھ کو کھلے میں لیٹرین سے پاک بنا دیا جائے گا
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…