Categories: NewsUrdu News

حکومت پنجاب نے دیہاتوں کی صفائی کے پروگرام کیلئے اربوں روپے مختص کئے ہیں،ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سیف انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے دیہاتوں کی صفائی کے پروگرام کیلئے اربوں روپے مختص کئے ہیں۔اب دیہات بھی شہروں کی طرح صاف ستھرے نظر آئیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے دیہی علاقوں کی حالت بدلنے کیلئے خطیر رقم سے جس دیہات صفائی پروگرام اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا آغاز کیا ہے۔اس سے ضلع مظفرگڑھ کے دیہی عوام کی زندگیوں پر خوشگوار اثر پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صاف دیہات پروگرام کے تحت مظفرگڑھ کے دیہاتی علاقوں کی صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل سردار عمر خان گوپانگ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ دیہی علاقوں میں صفائی کی ناقص صورتحال اور گندے پانی کی نکاسی ایک بڑا مسئلہ ہے۔جس کی وجہ سے ہمارے دیہات گندگی کا ڈھیر معلوم ہوتے ہیں۔ اب حکومت پنجاب کے اس پروگرام سے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور گندے پانی کی نکاسی سے وہاں کی حالت بھی بدلے گی۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے دیہات میں گندگی کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں اور وبائی امراض پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔چیئرمین ضلع کونسل سردار عمر خان گوپانگ نے کہاکہ وزیراعلیٰ کا خود اس پروگرام کی نگرانی کا فیصلہ درست ہے۔اس طرح انتظامیہ بھی متحرک رہے گی اور اس پروگرام سے عوام کو مستفید ہونے میں مدد ملے گی۔ حکومت پنجاب کے اس پروگرام پر اس کی صحیح روح کے مطابق عمل کیا گیا تو کوئی وجہ نہیں کہ جلد ہی ہمارے دیہات حقیقت میں شہروں کی طرح صاف نظر آئیں گے اور وہاں کے عوام کو بھی صاف ستھرا ماحول میسر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے ضلع مظفر گڑھ کے دیہات کی حالت میں تبدیلی آئے گی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago