Categories: NewsUrdu News

حکومت پنجاب صوبہ کی عوام کو صحت کی جدیدسہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پورعملی اقدامات کررہی ہے٬ ڈی سی او

مظفرگڑھ ۔10اکتوبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب صوبہ کی عوام کو صحت کی جدیدسہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے٬ صوبہ کے تمام ہسپتالوں میں نہ صرف مفت علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے بلکہ مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔ یہ بات ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے ترکی سے آنے والے وزارت صحت کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔ڈی سی او نے کہا کہ بنیادی ٬ مراکز صحت ٬ دیہی مراکز صحت٬ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اورضلعی صدر ہسپتالوں میں مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی٬ جدید آلات کی فراہمی٬ ایمبولینس کی سہولت٬ 24گھنٹے ایمرجنسی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع سطح پر عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ٬ ڈاکٹر وں کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نصب کیا گیا ہے ٬ شعبہ تشخیص کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے جدید مشینری نصب کی گئی ہے٬ بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے ویکسی نیشن باقاعدگی کی جارہی ہے٬ ویکسی نیشن کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔اس موقع پر ترک وفد کے نمائندہ ڈاکٹر سلیمی نے کہا ہے انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بنیادی مرکز صحت٬ دیہی مرکز صحت اور ضلعی صدر ہسپتال کو معائنہ کیا ہے ٬ جہاں فراہم کردہ سہولیات تسلی بخش ہیں٬ تاہم بہتری کی گنجائش موجود ہے ٬ صفائی کا نظام ٬ ڈاکٹروں اورسٹاف کی حاضری اطمینان بخش ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں مسلم برادر ملک کے ڈاکٹر ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر عوام کو بہتر سے بہتر انداز میں خدمت کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترک حکومت پاکستان کی عوام کو صحت کے شعبہ مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھر پور تعاون کررہی ہے ٬ جن ہسپتالوں کو اپ گریڈکرنا٬ جدید آلات کی فراہمی٬ ماہر ڈاکٹروں کی خدمات ٬ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تربیت شامل ہے۔قبل ازیں ای ڈی او ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے بتایا کہ ضلع کی آبادی 47لاکھ افراد پر مشتمل ہے ٬ جس کے لئے ضلعی صدر ہسپتال٬ 3تحصیل صدر ہسپتال٬بڑے قصبہ جات میں دیہی مراکز صحت اور ہر یونین کونسل میں بنیادی مرکز صحت قائم ہیں٬ جہاں 24گھنٹے ایمر جنسی کی سہولت موجود ہے٬ تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر وامق نے بتایا کہ ضلعی صدر ہسپتال 296کنال اراضی پر مشتمل ہے ٬ جس میں مریضوں کیلئے 236بستروں کی سہولت موجود ہے٬ امراض کی تشخیص کیلئے لیبارٹری٬ ایکسرے٬ الٹرا سائونڈ کی سہولت موجود ہے٬ مختلف امراض کی10 ماہر ڈاکٹر موجود ہیں جبکہ ہسپتال کے 18مختلف شعبہ جات ہیں۔قبل ازیں ترک وفد نے بی ایچ یو بھٹہ پورکا معائنہ کیا اور ڈاکٹر عبدالقوی ایل ایچ ایس نورین کے کام کو سراہا۔وفد نے آر ایچ سی بصیرہ٬ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ اور رجب طیب اردگان ہسپتال کا معائنہ کیا اور عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے پر حکومت پنجاب ٬ ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی٬ اس موقع پر اے ڈی سی مہر خالد٬ اے سی مظفرگڑھ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی٬ ڈی او صحت ڈاکٹر خالد محمود جبکہ ترک وفد میں شامل ڈاکٹر حسن٬ ڈاکٹر طفن نیئر٬ ڈاکٹر ہیکن آری بھی ہمراہ تھے۔ بعد ازں ترک وفد کے نمائندہ ڈاکٹر حسن نے ڈی سی اوشوکت علی کو طیب اردگان ہسپتال میں ترکی کی حکومت کی طرف سے شیلڈ پیش کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago