Categories: NewsUrdu News

حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کررہی ہے،ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔3 اپریل(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کررہی ہے ، صوبہ کی عوام کو صحت کی بنیادی اور جدید سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچارہی ہے ، صحت کے شعبہ میں نئے نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں، جن سے عوام کو علاج معالجے کی سہولت اور مفت اعلیٰ معیار کی ادویات میسر آرہی ہیں۔یہ بات انہوں نے رجب طیب اردوان ہسپتال کے تعمیراتی کام کے معائنے کے دوران کہی ۔اس موقع پر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مظفرگڑھ کے لوگوں کو علاج معالجے کی بہترین اور معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے گورنمنٹ رجب طیب اردوان ہسپتال میں 250 بستروں کا اضافہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور اس ہسپتال میں توسیع سے لوگوں کو بے پناہ سہولت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ رجب طیب اردوان ہسپتال پورے علاقے کی عوام کو جدید سہولتیں فراہم کررہا ہے۔اس ہسپتال میں ہر مریض کا مفت علاج ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترک حکومت نے 60بستروں پر مشتمل رجب طیب اردوان ہسپتال بنایا۔ پنجاب حکومت نے پہلے اس ہسپتال کو 120 بستروں تک بڑھایا اوراب پنجاب حکومت اس ہسپتال میں 250بستروں کا اضافہ کررہی ہے۔انشاء اللہ جلد ہسپتال کا توسیعی منصوبہ مکمل ہو جائے گااور عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی شروع کر دے گااوراس ہسپتال میں علاقے کے عوام کو شاندار علاج معالجہ میسر آئے گی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

5 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

5 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago