Categories: NewsUrdu News

حکومت پنجاب اقلیتی برادری کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کر رہی ہے ، اعجاز عالم آگسٹین

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 مئی2019ء) صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ کے غریب عوام بالخصوص اقلیتی برادری کو تعلیم و صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرر ہی ہے ، صحت کارڈ کی اجراء سے عام آدمی کو 7لاکھ روپے تک کے علاج کی سہولت حاصل ہوگی، اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف فراہم کئے جارہے ہیں، جس میں اقلیتوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، حکومت پنجاب اقلیتی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کی بحالی کے منصوبوں پر بھی عملدرآمد کررہی ہے، یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب کے اضلاع رحیم یار خان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، لیہ اور مظفرگڑھ میں 389طلباء و طالبات میں تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور مہندر سنگھ، ڈپٹی سیکرٹری اقلیتی امور سید حماد شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے، صوبائی وزیر نے کہا کہ طلباء وطالبات میں تعلیمی وظائف تقسیم کرنے کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ یہ مزید محنت کریں اور اپنے ملک کا نام روشن کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اقلیتی برادری کی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کررہی ہے انکی عبادت گاہوں کی تزئن و آرائش اور مرمت کے منصوبہ جات پر کام جاری ہے، ضلع لیہ کی ہندو برادری کی درخواست پر صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر لیہ کو ہدایت کی کہ ہندو برادری کیلئے شمشان گھاٹ/قبرستا ن کی اراضی کیلئے حکومتی پالیسی کے مطابق کاروائی کریں، اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور مہندر سنگھ نے بتایا کہ اقلیتی علاقوں میں واٹر فلٹر پلانٹ لگانے کے منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان اور لیہ کے اضلاع میں واٹر فلٹر پلانٹ لگائے جارہے ہیں، دوسرے مرحلے میں مظفرگڑھ اور راجن پور کے اضلاع میں اقلیتی علاقوں میں واٹر فلٹر پلانٹ لگائے جائیں گے، بعد ازاں صوبائی وزیربرائے انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین اور پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور منہندر سنکھ نے ضلع مظفرگڑھ اور ضلع لیہ کے 27طلباء و طالبات میں تعلیمی وظائف تقسیم کیے، جس میں انٹر کے 18طلباء و طالبات میں 20ہزار،گریجویشن کی6طلباء و طالبات میں 30ہزار، ماسٹر ڈگری کے 2طلباء و طالبات میں 35ہزار جبکہ ایک ایم بی بی ایس کی طالبہ کو50ہزار روپے کا چیک دیا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago