Categories: NewsUrdu News

حکومت پنجاب اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے،رکن صوبائی اسمبلی سردار عون حمید ڈوگر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 جولائی2020ء) صوبائی پارلیمانی سیکریٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن اور تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عون حمید ڈوگر نے کہا ھے کہ حکومت پنجاب اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے معاشرے میں اساتزہ کے کلیدی کردار سے ھی ترقی کا عمل ممکن ھے پنجاب حکومت اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور عملی اقدامات اٹھا رھی ھے۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار مظفرگڑھ کے نواھی علاقہ مہرپور میں 3 مراکز مہرپور،شاہ گڑھ اور مونڈکا میں ٹیچرز یونین کی تنظیم سازی مکمل ھونے پر نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔ انھوں نے نومنتخب عہدیداروں ملک کاشف ریاض،جمیل احمد،محمد عمران،مرید حسین کھوسہ،عابد قاضی،مہر ارشد سیال،شہزاد بلوچ،ناصر عباس اور فضل حسین کو مبارکباد دیتے ھوئے کہا کہ ٹیچرز یونین اساتذہ کی نمائندہ جماعت ھے اور اساتذہ کے مسائل کے حل کیلیے وہ یونین سے مکمل رابطے میں رھیں گے اور ٹیچرز کے مسائل کے حل کیلئے ھر ممکن کوشش کریں گے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاھد سیال نے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ نومنتخب ٹیچرز یونین نوجوان اساتذہ پر مشتمل ھے جو نہ صرف اساتزہ کے مسائل کو سمجھتے ھیں بلکہ ان کو حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ھیں ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago