Categories: NewsUrdu News

حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،سردار عبدالحئی

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 جون2020ء) صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ زراعت ہماری ملکی معیشت کا اہم ستون ہے جس کی ترقی، فروغ اور حفاظت کیلئے حکومت پنجاب تمام وسائل برؤے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل ایک آفت ہے جس سے بچاؤ کیلئے انسانی وسائل کے ساتھ ساتھ اللہ تبارک تعالیٰ سے بھی رجوع کرنا ہوگا، ہمیں اپنی زندگی میں دین کو لانا ہوگااور اپنے اعمال کی اصلاح کرنی ہوگی۔یہ بات انہوں نے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ٹڈی دل سے بچاؤ کے سلسلے میں زراعت افسران اور کسانوں کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان شاہد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ شیخ محمد یوسف الرحمن بھی موجود تھے۔صوبائی مشیر زراعت نے کہا کہ حکومت پنجاب ٹڈی دل سے بچاؤ اور اس کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر وقف کردیا ہے، وفاقی حکومت، پی ڈی ایم اے، پاک آرمی اور محکمہ زراعت ہمہ وقت اس کے بچاؤ کے لئے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے خلاف جاری اس جنگ میں محکمہ زراعت کے ورکرز ہر اول دستہ ہیں ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے سپرے کے دوران شہید ہونے والے محکمہ زراعت کے ورکرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا اورحکومت چین کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے نہ صرف بھاری مشینری فراہم کی بلکہ ادویات بھی فراہم کی، تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ٹڈی دل سے بچاؤ کیلئے فصلات پر اب تک 16ہزار لیٹر ادویات کا سپرے کیا جاچکا ہے، راجن پور اور لیہ کے اضلاع میں اس پر کنٹرول کیا گیا ہے، تاہم خطرہ ابھی بھی موجود ہے، مستقبل کی پلاننگ کرتے ہوئے یونین کونسل اور موضع کی سطح پر نمبر دار، پٹواری، زراعت آفیسر، کاشتکار اور 2معززین علاقہ پر کمیٹیاں بنائی گئی ہیں، موبائل ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس کے مدد سے کاشتکاری ضلعی انتطامیہ کو بروقت ٹڈی دل کے آگاہی فراہم کرسکتاہے اور ضلعی انتظامیہ بھی فوری اقدامات کرسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جون کے آخراور جولائی کے شروع میں ایران اور افریقہ سے ٹڈی دل کے جھنڈ آ سکتے ہیں جس سے 3ارب ڈالر سے 10ارب ڈالر کے نقصانات کا خدشہ ہے، اس سے بچاؤ کیلئے 37کروڑ ڈالر کی فی الفور ضرورت ہے جس سے متعلقہ گاڑیاں، ادویات، سپرے مشین اور دیگر ضروری سامان خرید کرنا ہے، انہوں نے بتایا کہ ٹڈی دل سے پاکستان کا 30فیصد رقبہ متاثرہو ا ہے، جس میں صوبہ بلوچستان کو 60فیصد، صوبہ سندھ کا25فیصداور صوبہ پنجاب کا15فیصد رقبہ متاثرہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیارہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد یوسف الرحمن، زراعت آفیسر ملک واجد، زراعت آفیسر ملک ناصر، زراعت آفیسر شیخ محمد طلحہ نے ٹڈی دل کے حملے، ٹڈی دل کی افزائش، نقصانات اور اس سے بچاؤ اور موبائل ایپ کے بارے میں اس کے استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کیں، تربیتی ورکشاپ میں اعظم بلوچ، ضلعی بھر کے زراعت آفیسر،ورکرزاور کاشکاروں کے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago