Categories: NewsUrdu News

حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے کئی منصوبے شروع کیے ہیں ٬گورنر پنجاب

مظفر گڑھ۔25 اکتوبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اکتوبر2016ء) گورنر پنجاب رفیق احمد رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا٬ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیش جج قیصر نذیر بٹ٬ صدر مظفرگڑھ بار ایسوسی ایشن سردار عبدالقیوم دستی٬ ممبر پنجاب بار کونسل جام یونس ٬ سید منصور شاہ ٬ سینئر وکلا میاں احسان کریم قریشی اور واجد نواز خان نے بھی خطاب کیا٬ ڈی سی او حافظ شوکت علی٬ ڈی پی او ملک اویس احمد اوروکلا کی کثیر تعداد تقریب میں موجود تھی٬ اس موقع پر سانحہ کوئٹہ کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دہشت گردی کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہا رکیا گیا٬ گورنر پنجاب نے کہا کہ وکلاء پیشے ٬ اخلاقیات اور عدالت کے ساتھ اچھے برتائو کی طاقت کو ہتھیار بنائیں ۔اس موقع پر انہوںنے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے مطالبہ پر ڈسٹرکٹ بار میں لائبریری کے قیام کا اعلان کیا اور ڈی سی او شوکت علی کو بار کے دیگر مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں گورنر پنجاب نے سرکٹ ہائوس مظفرگڑھ میں مسلم لیگی کارکنوں اور منتخب بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد نواز شریف محب وطن ہیں٬ پاکستان کیلئے جیتے ہیں اور پاکستان کیلئے کام کررہے ہیں٬ انہوں نے کہا کہ صحت و تعلیم٬ بجلی اور سی پیک کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ٬ ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک خوشحال ہوگا اور عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا٬ انہوںنے کہا ہے مسلم لیگی کارکنان بلدیاتی انتخابات میں قیادت کے فیصلوں پر مکمل عمل کریں یہی جمہوریت کا تقاضا ہے ٬مقامی ایم پی اے حماد نواز ٹیپو ان کے ہمراہ تھے٬ اس موقع پر ضلعی صدر ارشد گدارہ ٬قدوس نواز٬ عبدالروف٬ اشتیاق احمد٬ نور عالم گجر٬ طارق شریف٬ معین خانزادہ سمیت لیگی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago