Categories: NewsUrdu News

حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف پروگرام شروع کر رہی ہے، عبدالحئی خان دستی

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 دسمبر2019ء) صوبائی مشیر زراعت عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے حکومت با صلاحیت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف پروگرام شروع کر رہی ہے جس سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی اور پاکستان جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔یہ بات انہو ں ے سینٹر آف ایکسیلینس گرلز ہائی سکول میں بچوں کی صلاحیتوں کا اجاگر کرنے کیلئے سائنس میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے طالبات کی کاوشوں کو بھرپور طریقے سے سراہتے ہوئے کہا کہ ایسا سائنس میلہ ضلعی سطح پرمنعقد کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور حکومت کی اولین ترجیح نوجوانوں کو ان کا جائز مقام دینا ہے اور پسماندہ علاقوں کے بچوں کو اعلی تعلیم فراہم کرنے کے لئے تمام تر میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
سائنس میلے میں طالبات کے تیار کردہ ماڈل نمائش کے لئے پیش کئے گئے،جس میں طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ سائنس میلے میں رکھے گئے ماڈلز نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کر دیا اور طالبات کی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے سراہا گیا سائنس میلہ میں معروف ماہر تعلیم پروفیسر افتخار ہاشمی، معروف سماجی کارکن ام کلثوم سیال اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی،وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر سردار عبدالحی خان دستی نے سائنس میلہ کا افتتاح کیا اور طالبات کے تیار کردہ ماڈلز بھی دیکھے اور ماڈلز بنانے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کی، سائنس میلے میں حصہ لینے والی طالبات نے ایسے ایونٹ وقتاً فوقتاً منعقد کروانے کا مطالبہ کیا طالبات کا کہنا تھاکہ ایسے ایونٹ سے انہیں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع میسر آتے ہیں گورنمنٹ سنٹر آف ایکسیلنس گرلز ہائی اسکول کی پرنسپل رفعت شاہد نے کہاکہ سائنس میلہ کا مقصد طالبات میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے اور طالبات نے ثابت کیا ہے کہ اگر پسماندہ علاقوں کے بچوں کو مواقع اور سہولیات فراہم کی جائیں ملکی و بین الاقوامی سطح پر اہنے ادارہ اور شہر کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago