Categories: NewsUrdu News

حکومت مکمل طور پر اپنے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہے ،متاثرین کی آباد کاری کے لئے تمام اقدامات اٹھائے گی ، نواز شریف

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔16ستمبر۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر اپنے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور حکومت سیلاب سے متاثرین کی آباد کاری کے لئے تمام اقدامات اٹھائے گی ۔منگل کے روز وزیر اعظم نوازشریف نے مظفر گڑھ کے علاقے خورشید آباد میں متاثرین کیمپ کا دورہ کیا اور دورے میں نواز شریف کو سیلاب سے تباہ کاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی کہ سیلاب سے155 دیہات متاثر ہوئے جبکہ مال مویشی سمیت لوگوں کے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔بعد ازاں وزیر اعظم نے خود سیلاب متاثرین سے کیمپ میں جا کر فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور ان کے ساتھ ان کی زبان سرائیکی میں بات کی۔بعد ازاں نواز شریف نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے دکھوں کا احساس ہے کیونکہ مجبوری کے بغیر کوئی بھی اپنا گھر نہیں چھوڑتا لیکن سیلاب نے آپ کے گھروں اور فصلوں کو ڈبو دیا جبکہ مال مویشی بھی سیلاب میں بہہ گئے اور اس سے روز مرہ کی زندگی متاثر ہوئی ان تمام تکالیف اور دکھوں میں سیلاب متاثرین کے ساتھ برابر کا شریک ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کا دکھ حکومت اور قوم کا دکھ ہے اور حکومت متاثرین کے دکھوں کو ختم کرنے کے لئے اپنا حقیقی کردار ادا کر ے گی ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب جیسی آفت نے جس طرح عوام کو دبوچا اس کا احساس ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کیمپوں کے دورے میں دیکھا کہ بچے اور بوڑھے جس کسم پرسی کی زندگی بسر کررہے ہیں لیکن متاثرین سے بھر پور ہمدردی ہے اور بھر پور ساتھ دوں گا ۔نواز شریف نے سیلاب متاثرین ،وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر چنڑ کے حوصلے کو سراہا جبکہ نواز شریف نے پاک فوج اور انتظامیہ کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں اور جائزے کے بعد نقصان کی رقم کا تخمینہ لگائیں گے اور گھروں کی تعمیر میں میرے سمیت شہباز شریف متاثرین کے ساتھ ہوں گے

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago