News

حکومت ملک سے پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل کاتمے کیلئے پر عزم ہے ،عبدالحئی خان دستی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 26 فروری2022ء) صوبائی مشیر برائے زراعت عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل کاتمے کیلئے پر عزم ہے اور جلد ہی ہم پاکستان کو پولیو سے پاک کر دیں گے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے ضروروی ہے کہ ہم انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر بار اپنے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ انسداد پولیو مہم 28فروری سے 4مارچ تک جاری رہے گی جس کیلئے محکمہ صحت کی 2529ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر 5سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائیں گی انہوں نے کہاکہ حکومت کی ہدایات کے مطابق ہم نے پولیو پر فوکس کیا ہوا ہے جلد ہی ہم پاکستان کو پولیو فری ملک بنائیں گے۔

انہوں نے والدین سے گزارش کی کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔انہوں نے مزید بتایا کہ تحصیل سطح پر تمام اسسٹنٹ کمشنر اس مہم کی سربراہی کریں گے اور مرتب شدہ پلان پر کام کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب کریں بنائیں گے۔اس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹر محمد فیاض گوپانگ نے بتایا کہ مہم کے دوران 8لاکھ 42ہزار 211بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے محکمہ صحت کی ٹیم کسی کے گھر نہ پہنچ سکے تو وہ ایسے بچوں کو قریبی حفاظتی ٹیکو ں کے مرکز سے ویکسین کے قطرے پلواسکتے ہیں۔ 

اس موقع پر ڈی ایچ ا و ڈاکٹر طارق محمود،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فیصل رضا،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر جہانزیب خٹک،ڈاکٹر مقبول عالم،ڈاکٹر یوسف لغاری اور عدنان لغاری سمیت محکمہ صحت کے افسران اور ڈاکٹر موجود تھے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago