Categories: NewsUrdu News

حکومت غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے ملک بھر میں بچوں کو سکولوں تک لارہی ہے، جام آفتاب حسین

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 فروری2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جام آفتاب حسین نے کہا ہے کہ حصول تعلیم ہر بچے کا حق ہے، حکومت غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے ملک بھر میں بچوں کو سکولوں تک لارہی ہے تاکہ ہر بچہ علم کے زیور سے آراستہ ہو سکے، یہ بات انہوں نے ادارہ تعلیم و آگہی اور آکسفیم کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفس میں داخلہ مہم الف اڑان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ یونیسیف کے رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں 2کروڑ سے زائد بچے سکول سے باہر ہیں ہم نے ان بچوں کو سکول لانا ہے بالخصوص لڑکیوں کو سکولو ں میں داخل کرنا ہے تاکہ ایک اچھا معاشرہ معرض وجود میں آسکے، انہوں نے کہا کہ بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کیلئے والدین میں شعور اجاگر کرنا ہے اور ان کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے، تقریب سے ڈی ای او تعلیم محمد اکرم شاہد، ملک خیر محمد بدھ نے اپنے اپنے خطاب میں اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی اور ادارہ تعلیم و آگہی اور آکسفیم کی کاوشوں کو سراہا، تقریب میں سماجی کارکن ام کلثوم سیال، پروجیکٹ کوارڈینیٹر ذیشان صدیقی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساس پروگرام مہر آصف، عامر ڈوگر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر بچوں کا سکولوں میں داخلہ بھی کیا گیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago