News

حکومت عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے،سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 ستمبر2022ء) سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر امیر بخش نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے، عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے دفتر میں آئے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کے پھیلاؤکی روک تھام اور ڈینگی سے تحفظ سرفہرست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیماریوں کے تدراک کیلئے شب و روز کوشش جاری رہے گی 24/7مراکز صحت پر سروس ڈیلیوری اور ادویات کی فراہمی بڑے اہداف ہیں۔ انہوں نے پی ایم اے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ایم اے ڈاکٹر کی نمائندہ تنظیم ہے، لہٰذا پی ایم اے کے ساتھ ملکر ڈاکٹرز کیمونٹی کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر امیر بخش کی دفتر آمد کے موقع پرپی ایم اے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ایپکا کی مرکزی قیادت دفتر اہلکار اور سول سوسائٹی کے افراد کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago