Categories: NewsUrdu News

حکومت عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، سی ای او محکمہ صحت مظفر گڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 جولائی2019ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر محکمہ صحت ڈاکٹر ضیاء الحسن نے کہا کہ حکومت عوام الناس کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ضلع میں ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں،مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے میڈیکل آفیسرز اپنا مثبت کردار ادا کریں۔یہ بات انہوں نے ڈیٹا پیک کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے میڈیکل آفیسرز کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کی انجام دہی میں کوتاہی اور غیر حاضری ناقابل برداشت ہے ایسے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی کے حوالے سے ہر ماہ باقاعدہ اجلاس منعقد کئے جائیں گے اور کارکردگی کے لحاظ سے تمام مراکز صحت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اس سلسلہ میں بائیومیٹرک حاضری سسٹم کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ ایم ایز کی جائزہ رپورٹس سے بھی استفادہ حاصل کیا جا ئے گا سی ای او نے کہا میڈیکل آفیسرز مراکز صحت پر فعال کردار ادا کریں اور روزانہ کی بنیاد پر ادویات، ماں بچے کی حفاظت، زچگی کی سہولیات حفاظتی ٹیک جات پروگرام،صفائی اور مریضوں کیلئے دیگر سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیں اور اہداف کے حصول کیلئے اپنی ذمہ داری کو نبھائیں۔

قبل ازیں ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری نے بائیومیٹرک حاضری سے متعلق جائزہ روپورٹ پیش کی۔اس موقع پر ڈاکٹر کاظم خان اور ڈاکٹر طارق محمود نے بھی میڈیکل آفیسرز کو اہداف کے بارہ میں آگاہ کیا۔اجلاس میں ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری ڈاکٹر کاظم خان ڈاکٹر طارق محمود ڈی ایچ اوز ڈاکٹر رفیق بھٹی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہد ریاضڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر امیر بخش ڈی ڈی ایچ او عدنان لغاری فوکل پرسن بائیومیٹرک سسٹم جام عابد میڈیسن سٹور کیپر مبصر لئیق پی اے امیر نواز کے علاوہ ڈاکٹرز شرکت کی۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago