Categories: NewsUrdu News

حکومت عام آدمی کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، ڈی سی مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کو صحت و صفائی اور تعلیم کی تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت علاج اور مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے، سرکاری سکولوں بالخصوص سنٹر آف ایکسی لینس سکولوں میں طلباء کو اعلیٰ تعلیم یافتہ ماہر اساتذہ تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہے ہیں، شہر کی صفائی بالخصوص سیوریج کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جارہا ہے، تجاوزات کا خاتمہ کر کے شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے کا عمل جاری ہے، کلین اینڈ گرین منصوبے کے تحت شہر میں گرین بیلٹ بنا کر شجر کاری کی جارہی ہے۔یہ بات انہوں نے ڈی ایچ کیوہسپتال، سنٹر آف ایکسی لینس سکول، فیاض پارک اور اندرون شہر کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ صحت کی جدید سہولیات ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ٹی ایچ کیو میں مساوی دستیاب ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو ملتان ریفر کرنے کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کا نتائج جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر میں نمایاں ہیں، جس کے پیچھے اساتذہ کی شبانہ روز محنت شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر یوں کو صحت مند تفریح فراہم کرنے کیلئے فیاض پارک کی تزین و آرائش کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، کمیٹی چوک اور ٹی ایم اے چوک پر گرین بیلٹ بنائے گئے ہیں، شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے شہر کی تاریخی حیثیت کو بحال کیا جارہا ہے،شہر کی مرکزی چوک اور دروازوں کو بحال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی عوام کے تمام مسائل کو حل کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے، تمام مسائل کو بتدریج حل کیا جائے گا اور ضلع مظفرگڑھ کو اک مثالی ضلع بنایا جائے گا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago