Categories: NewsUrdu News

حکومت سکولز انفرا سٹرکچر کو بہتر بنانے پر عمل کر رہی ہے،سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 جنوری2020ء) ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن ضلع مظفرگڑھ کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال خان گڑھ میں تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری مظفرگڑھ غلام فاروق علوی اور نئے ڈی ای او تعلیم مظفرگڑھ سید محمد اکبر بخاری کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت ضلعی صدر رانا فرزند علی نے کی، جبکہ مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن مظفرگڑھ مسعود ندیم ملک تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ای او مسعود ندیم نے کہا کہ پنجاب حکومت سکولز انفرا سٹرکچر کو بہتر بنانے پر عمل کر رہی ہے، سکول سربراہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں، جبکہ ضلع کی تعلیمی گریڈنگ کو اپ کرنے کے لئے بھی عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

سید اکبر بخاری نے کہا کہ تبادلے ملازمت کا حصہ ہیں، ضلع کی تعلیمی ترقی کے لئے مل جل کر کام کریں گے۔ ضلعی صدر ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن رانا فرزند علی نے کہا کہ تعلیمی ترقی میں تمام سٹیک ہولڈرز کا کردار قابل تحسین ہے، ضلع کی تعلیمی رینکنگ کے لئے تمام صلاحتیوں کو بروئے کار لایا جائے گا اور ہیڈماسٹرز اسیوسی ایشن اس بارے مکمل تعاون کرے گی۔ملک رفیق مونڈ نے کہا کہ سرکاری سکولوں کو اکیڈمی مافیا، پیف، پرایئویٹ سکولوں سے خطرات لاحق ہیں، جبکہ سرکاری سکولوں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔ تقریب میں صدر مجلس شہریاں ضلع مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ، ڈی ای او تعلیم زنانہ مظفرگڑھ ثمینہ بشر، منیر احمد لغاری، رانا فضل الرحمن، ملک اللہ بخش بھاپا، ملک محمد رفیق مونڈ، وزیر دستی صدر ایپکا، نوابزادہ محمد بلال خان، رانا سہیل فرزند، ملک خضر بدھ، کریم بخش فوجی، ملک اجمل لانگ، عبدالقادر کھاکھی سمیت ضلع بھر سے ہیڈماسٹرز، پرنسپل صاحبان نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago