Categories: NewsUrdu News

حکومت آزاد کشمیرکا بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پابندی لگائی جانیوالی اشیاء خورونوش پر پابندی لگانے کا فیصلہ

مظفر آباد (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 اپریل2019ء) حکومت آزادکشمیر نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جن اشیاء خوردونوش کے اوپر پابندی لگائی گئی ہے کے اوپر آزادکشمیر میں مکمل طورپر پابندی لگانے کے ساتھ ساتھ تمام ضلعوں میں ان اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آزادکشمیر میں آٹے کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور اسکی مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے بھی تمام تر ضروری وسائل فراہم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیرصدارت اس حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہواجس میں وزیر خوراک سید شوکت علی شاہ چیف سیکرٹری مطہر نیاز راناسیکرٹری براے وزیراعظم ارشاد قریشی سیکرٹری خوراک خواجہ طارق و دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فوڈ اتھارٹی کو فوری فعال بنایا جائیگا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوے کہاکہ حکومت آمدہ مالی سال میںڈویژن سطح پر موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز قائم کریگی۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر کسی کو غیر معیاری اشیاء فروخت کر کے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پابندی والی اشیاء کی ریاست میں ترسیل اور فروخت کرنے والوں کے خلاف ایک ہفتہ میں کارروائی کرکے رپورٹ ارسال کریں۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ صرف اس مالی سال میں حکومت نے آٹے کی قیمت 78 روپے فی من کم کی جس پر حکومت کے اب تک تیس کروڑ روپے کے اخراجات آئے ہیں اور معیار بھی پہلے سے بہتر ہوا ہے ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کے معیار کو خصوصی طورپر چیک کیا جائے اوراس حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہیے نہ ہی کسی کو چھوٹ ملنی چاہیے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago