News

حکومتی کنٹرول نرخوں پر کھادوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 فروری2023ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس مظفر گڑھ میں حکومتی کنٹرول ریٹ پر یوریا کھاد کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی، علی پور مظفر گڑھ، کوٹ ادو اور چوک سرور شہید سے کھاد کمپنیوں کے نمائندوں اور ڈیلرز بھی موجود تھے۔

یوریا کھادکی حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے ڈیلرز کو ہدایت کی گئی کہ ڈی سی مظفر گڑھ کی تاکید پرحکومتی کنٹرول ریٹ پر کھادوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے،کوئی بھی ڈیلر سرکاری نرخ سے زیادہ فروخت نہ کریں۔ا ے ڈی سی ریونیونے کہا ہے کہ سرکاری نرخ سے زیادہ وصولی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی حکام کی جانب سے فوری لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ اور کھاد کمپنیوں کو یوریا کی باقاعدگی سے فراہمی کے حوالے سے ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے. ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالرزاق نے بتایا کہ ضلع میں کھاد کے 46 ڈیلرز و دکاندار موجود ہیں۔ حکومت کی جانب سے یوریا کھاد کی فی بوری کی قیمت 3025 سے 3100 روپے متعین کی گئی اور مارکیٹ میں یوریا اس قیمت پر دستیاب ہے۔ گزشتہ 5 دنوں میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خلاف ورزی کرنے والے ڈیلرز پر ایک لاکھ 31 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ایک آیف آئی آر بھی درج کی گئی۔ 

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع کی تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنران اور محکمہ زراعت کے افسران روزانہ کی بنیاد پر مختلف کھاد ڈیلروں اور دکانوں کا معائنہ کررہے ہیں اور کھاد کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago