Categories: NewsUrdu News

حناربانی کھر کے خلاف بھائی کی درخواست پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔24 اپریل۔2018ء) سابق وزیرخارجہ وخزانہ حناربانی کھر کے خلاف بھائی کی درخواست پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا ، مقدمہ جعلسازی اور دھوکادہی کے الزام پر درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخارجہ وخزانہ حناربانی کھر اوران کے والد پر جعلسازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا،حناربانی کھر اور والد نور ربانی کھر پر الزام ہے کہ انھوں نے جعلسازی سے قیمتی اراضی ہتھیالی۔مظفرگڑھ کے تھانہ میں دھوکا دہی اور جعلسازی کے مقدمہ میں حناربانی کھر، نورربانی کھرسمیت 25افرادنامزد ہے۔حناربانی پر موروثی جائیداد سے محروم کرنے کا الزام بھائی عبدالخالق نے لگایا اور کہا کہ نور ربانی کھر نے 1971سے 2002 کے دور میں جعلسازی کی اور سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرکے وراثتی جائیداد اپنے نام منتقل کرائی۔پیپلز پارٹی کے ایم این اے نورربانی کھر،سابق گورنرپنجاب غلام ربانی کھر کے بھائی ہیں، نورربانی کھر نے زیب االنساءسے علیحدگی کے بعد سمیرا عبداللہ سے شادی کی اور 1535 کنال 13 مرلہ جائیداد بیوی اور بیٹے بیٹیوں کے نام کردی تھی۔یاد رہے کہ عبدالخالق کھرنے کچھ عرصہ قبل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو جعل سازی سے جائیداد منتقل کرنے پر ملزمان کے خلاف درخواست دی تھی اور اینٹی کرپشن پولیس مظفرگڑھ نے معاملے کی تحقیقات کرکے جعلسازی ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرلیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago