Categories: NewsUrdu News

حلقہ پی پی 256 میں موضع چک مٹھن تا بیلی جنوبی بر لب نہر تلیری ساڑھے چھ کلومیٹر پختہ سڑک کا افتتاح

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ایم پی اے نے کہا ہے کہ میں نے اپنے پورے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا رکھے ہیں جس کا ثبوت آ پ سب کے سامنے ہے۔ ان خیالات کا اظہار میاں محمد عمران قریشی ایم پی اے حلقہ پی پی 256 نے موضع چک مٹھن تا بیلی جنوبی بر لب نہر تلیری ساڑھے چھ کلومیٹر پختہ سڑک کے افتتاح کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف کی پنجاب حکومت نے دیہی علاقوں میں عوام کی سہولت کے لیے بیشمار پختہ سڑکیں بنوا کر جنوبی پنجاب سے بھرپور محبت کا ثبوت دیا ہے۔ اس سڑک کی تعمیر پر چار کروڑ روپے لاگت آ ئے گی۔یونین کونسل دین پور میں کروڑوں روپے سے بے شمار ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور آ ئند ہ بھی عوامی خدمت کا یہ لا متناہی سلسلہ جاری رہے گا۔ہم عوامی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں اور بلا امتیاز ترقیاتی کام کرا رہے ہیں۔بستی مولوی والا میں جلد ہی واٹر پلانٹ لگانے کا کام شروع کر دیا جائے گا اور مزید فنڈز ملنے پر اس یونین کونسل کے باقی ماندہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کرائی جائے گی۔ اس موقع پر سردار عون حمید ڈوگر،میاں فیض الحسن چیئرمین،محمد اعظم بلوچ وائس چیئرمین،احمد یار خان،اللہ دتہ پہلوان،فضل حسین بھٹی سابق ممبر،محمد اسلم بھٹی کونسلر،مشتاق دستی،محمد وارث گجر،حاجی سعید کونسلر،ملک عاصم کونسلر،عبداللہ،جام اللّٰہ بچایا ،حافظ محمد علی بھٹی،مختیار احمد چوغطہ،منور حسین بھٹی اور فقیر حسین بلوچ سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago