Categories: NewsUrdu News

حضور اکرم ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی معاملات زندگی قرآن و سنت کے مطابق بنائیں۔ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔یکم دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 دسمبر2017ء)حضور اکرم ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی معاملات زندگی قرآن و سنت کے مطابق بنائیں اوراپنے کردار کو بہتر بنائیں، آپﷺ کی زند گی سے ہمیں معاملہ فہمی، صبر ، غصے پر قابوپانے اور نرم مزاجی کا درس ملتا ہے ، ان درس پر عمل پیرا ہو کر نہ صرف اپنی شخصیت کا فائدہ پہنچے گا بلکہ اس سے گھر کے ہر فرد ماں باپ، بہن بھائی ، بیو ی بچوں ، پورے خاندان اور معاشرے کو بھی فائدہ پہنچے گا، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے ڈسٹرکٹ جیل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل عمر خان گوپانگ، سپرنٹنڈنٹ جیل اطہر جان ڈار ، وائس چیئرمین ضلع کونسل محمد اقبال پتافی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نازک شہزاد بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قیدی بھی معاشرے کا حصہ ہیںان کو سزا دینے کا مقصدان کی اصلاح کرنا ہے اگریہ اپنے جرائم سے توبہ کرلیں تو معاشرہ ان کو دوبارہ اپنا لے گا،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جیل اصلاحات سے جیلوں کے حالات بہتر ہوگئے ہیں، آج کی تقریب بھی حکومت پنجاب کی ہدایت پر منائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں ہسپتالوں ، سپیشل بچوں اور ہر طبقہ کے ساتھ مل کر جشن عید میلاد النبی کے جلسے، جلوسوں اورمحافل میں شرکت کی جارہی ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ضلع کونسل عمر خان گوپانگ نے کہا کہ اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے حضرت محمد ﷺ کی اطاعت کو لازمی قرار دیا گیا ہے ، اگر ہم آپ ﷺ کی اطاعت کریں تو اس میں ہماری اپنی بھلائی ہے، انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ایک امت بننے کی ضرورت ہے ،درپردہ قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا کر ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کرنا ہے ، سپرنٹنڈنٹ جیل اطہرجان ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ، آپ ﷺ کا مقصد انسانیت کی اصلاح کرنا تھا، ہمیں اپنی زندگی کے ہر معاملے میں آپ ﷺ کی تعلیمات سے راہنمائی حاصل کرنا ہوگی ، تقریب میں امیر حمزہ اور قاری محمد نذر نے بھی آپ ﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی ، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور ، چیئر مین ضلع کونسل عمر خان گوپانگ، سپرنٹنڈنٹ جیل اطہر جان ڈار ، وائس چیئرمین ضلع کونسل محمد اقبال پتافی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نازک شہزادنے قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی اور جیل کا معائنہ کیا، جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب میں ڈسٹرکٹ جیل کے افسران ، اہلکار اور قیدیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago