Categories: NewsUrdu News

حصول پاکستان کیلئے قائداعظم ؒکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا‘ ڈی سی او مظفر گڑھ

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 دسمبر2016ء) قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش ہم سب پاکستانیوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں‘ ہمیں ایک علیحدہ مملکت دلانے میں جو قربانیاں قائد اعظم محمد علی جناح نے دیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا‘قا ئد اعظم کی قیادت میں ملک پاکستان کے حصول کے لئے انکے جانثار سپاہیوںنے ہمہ قسمی قر بانیاں دیں‘ قا ئد اعظم محمد علی جناح نے ملک پاکستان کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لئے دن رات محنت کی جس کی بددولت مسلمانوں کے لئے ایک الگ وطن کا قیام ممکن ہوا ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او مظفرگڑھ حا فظ شوکت علی نے قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کے یوم پیدائش کے موقع پر یاد گار کلب مظفرگڑھ میں منعقد ایک تقریب میں کیا ۔اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی غلام عباس سومرو ،مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری عامر سلیم شیخ،افضل چوہان ،سول سوسائٹی کے رہنما رانا محمد افضل ،ناظم بلوچ اورڈیف سکول کے طالبعلوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر قا ئد اعظم کے یوم پیدائش کا کیک بھی کاٹا گیا ۔آخر میںملک پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لئے خصو صی دعا کی گئی ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago