Categories: NewsUrdu News

حساس اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ڈی سی اومظفر گڑھ

مظفر گڑھ۔16 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 دسمبر2016ء) ضلع میں قائم حساس اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، حساس نتصیبات کے سکیورٹی کیلئے حکومت کی طرف سے مرتب کردہ ایس او پی پر ہر صورت عمل کیا جائے عمل نہ کرنے والے اداروں کے سربراہان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جاسکتے ہیں۔یہ بات ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے اہم تنصیبات کے سکیورٹی کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہا کہ پارکو، لال پیر تھرمل پاور، تھرمل پاو رمظفرگڑھ، کیپکو کوٹ ادو ، پی ایس او کے ڈپو سمیت سرکاری اداروں اور املاک جن میں پل چناب، ہیڈ محمد والا پل، گیس پائپ لائن، ریلوے لائن شامل ہیں کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے ، 24گھنٹے سکیورٹی فراہم کی جائے ، گارڈ کے تعداد میں اضافہ کیا جائے، جہاں جہاں ضروری ہے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں، گارڈ ز کو جدید اسلحہ فراہم کیا جائے اور ان کو جدید خطوط پر تربیت فراہم دی جائے، بارود کو چیک کرنے کیلئے جدید آلات خرید کئے جائیں، جن اداروں میں غیر ملکی آتے ہیں ان کی سکیورٹی محکمہ پولیس سے لی جائے اور ان کے رہائش پر مشین گن تنصیب کی جائے ، اداروں کی طرف سے بنائے گئے سکیورٹی پلان کو فی الفور نافذ کیا جائے اور اس کو مانیٹر بھی کیا جائے، وقتاً فوقتاً ریہرسل کی جائے تاکہ خامیوں کا پتا چل سکے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago