News

حالیہ بارشوں کے بعد کپاس کی فصل پر سفید مکھی اور سبز تیلہ کا حملہ بڑھ رہا ہے، جس کو کنٹرول کرنے کی اشد ضرورت ہے،ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ہیڈ کوارٹرز لاہور

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 اگست2022ء) ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ہیڈ کوارٹرز لاہورمحمد فاروق جاوید نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد کپاس کی فصل پر سفید مکھی اور سبز تیلہ کا حملہ بڑھ رہا ہے جس کو کنٹرول کرنے کی اشد ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے کپاس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مظفرگڑہ کے دورے کے دوران زراعت افسران سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجللاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حبیب الرحمن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرزاق سمیت زراعت افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ کپاس کی فصل پر سفید مکھی اور سبز تیلہ کے حملے کے تدارک کیلئے کپاس کے کاشتکاروں کو معلومات فراہم کریں اور تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس نازک مرحلے پر کاشتکاروں کی زیادہ سے زیادہ رہنمائی کی جائے ۔اس موقع پر انہوں نے بائیولوجیکل لیب مظفرگڑھ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ بایؤ کارڈز پیدا کرنے کی استعداد کو بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کپاس کے کاشتکار ان سے فائدہ اٹھا سکے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago