Categories: NewsUrdu News

حالیہ بارشوں سے تباہی کی وجہ سے کسانوں کا مظفرگڑھ ضلع کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 مارچ2020ء) مظفرگڑھ کے کسانوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مظفرگڑھ ضلع کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔کسانوں کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں بارشوں کے حالیہ سلسلے نے تباہی کر دی ہے، شدید بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے گندم کی تیار فصل بٴْری طرح سے متاثر ہوئی ہے رنگپور، محمودکوٹ، شاھجمال، چوک قریشی اور دیگر علاقوں کے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ بارشوں، تیز ہوا کے جھکڑوں اور ژالہ باری سے ان کی گندم کی فصل تباہ ہو گئی ہے۔10،15 ایکڑ والے چھوٹے زمیندار زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنی پوری اراضی پر گندم کاشت کی ہوئی تھی جو تباہ ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ فصل کاشت کرنے کیلئے زرعی بینک سے قرض لیتے ہیں اور کھاد، بیج اور سپرے کیلئے زرعی ادویات بھی ادھار پر لیتے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ کو آفت زدہ قرار دے کر کسانوں کے زرعی قرضے،آبیانہ اور مالیہ معاف کیا جائے اور آئندہ فصل کی کاشت کیلئے ان کو حکومت کی طرف سے امداد بھی دی جائے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago