Categories: NewsUrdu News

جیپ ریلی ،آصف فضل چوہدری، اسٹاک کیٹیگری میں خواجہ تیمور اور خواتین کیٹیگری میں سلمیٰ خان پہلے نمبر پر رہیں

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 20 نومبر2020ء) پانچویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے پہلے روز کوالیفائنگ رائونڈ کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں آصف فضل چوہدری، اسٹاک کیٹیگری میں خواجہ تیمور اور خواتین کیٹیگری میں سلمیٰ خان پہلے نمبر پر رہیں۔تھل جیپ ریلی کے ساتھ ساتھ تھل ثقافتی میلے سے لیہ میں چوبارہ کا صحرا بھی جھوم اٹھا۔مظفرگڑھ کے علاقے ہیڈ محمد والا میں پانچویں تین روزہ تھل جیپ ریلی کے آغاز سے پہلے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیگنگ ہوئی، ڈرائیورز کے میڈیکل چیک اپ کے بعد ڈھائی کلومیٹر کے ٹریک پر کوالیفائنگ رائونڈ ہوا۔
پری پیئرڈ کیٹیگری میں آصف فضل ایک منٹ 31 سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے پہلے نمبر پر رہے، رضا سعید کا دوسرا نمبر رہا، اٴْنہوں نے یہ فاصلہ ایک منٹ 37 سیکنڈز میں طے کیا۔
اسٹاک کیٹیگری میں خواجہ تیمور ایک منٹ 35 سیکنڈز کیساتھ پہلے اور عامر مگسی ایک منٹ 37 سیکنڈز کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔خواتین کیٹیگری میں سلمیٰ خان نے مقررہ فاصلہ سب سے پہلے ایک منٹ 44 سیکنڈ ز میں طے کیا۔

ریس کے دوران ایک گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا جبکہ گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔اس سے قبل ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے جیپ ریلی کی تین روزہ تقریبات کا افتتاح کیا، نجی اسکول کے بینڈ نے سلامی دی۔تھل ثقافتی میلے میں اونٹ ڈانس، گھڑ ڈانس، والی بال میچ، نیزہ بازی، رسہ کشی اور دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی ہوں گے۔تھل کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف قسم کے اسٹالز بھی سجا دئیے گئے ہیں، اسٹیج پروگرام اور جھومر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago