Categories: NewsUrdu News

جیلوں کی اصلاحات میں حائل رکاوٹیں دور کرکے جیل ریفارمز پر مزید کام کیاجائے گا ،صوبائی وزیر جیل خانہ جات

مظفر گڑھ۔5 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا ء نے کہا ہے کہ جیلوں کی اصلاحات میں حائل رکاوٹیں دور کرکے جیل ریفارمز پر مزید کام کیاجائے گا ،قیدیوں کی خوراک،رہائشی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کئے جائیں گے،ہر قیدی کی ہیلتھ فائل تیارکرکے اس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے آبائی گاؤں ہنجرا ء ہاؤس پر مبارکباددینے کیلئے آنے والے عمائدین علاقہ اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ان کوجو ذمہ داری سونپی ہے اسے وہ بھر پور طریقے سے نبھانے کی کوشش کریں گے۔ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے دلیرانہ اقدامات کررہی ہے عوامی منصوبوں کی مخالفت کرنے والے مٹھی بھر عناصر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست ایک عبادت ہے ہنجرا ء خاندان مخلوق خدا کی خدمت کر کے اس عبادت کو جاری رکھے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام ہنجرا ء خاندان پر اندھا دھند اعتماد کرتے ہوئے الیکشن میں انہیں بھر پور کامیاب کراتی ہیں۔اس موقع پرمیونسپل کمیٹی کوٹ ادو,میونسپل کمیٹی چوک سرور شہید,میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ اورمیونسپل کمیٹی سناواں کے نامزد چئیرمین،نو منتخب کونسلرز کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago