Categories: NewsUrdu News

جھینگے کی فارمنگ کے فروغ سے ملک کو بھاری زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے،ماہرین

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 21 نومبر2019ء) مظفرگڑھ میں جھینگے کی فارمنگ شروع کردی گئی ھے ماہرین کا کہنا ہے کہ جھینگے کی فارمنگ کے فروغ سے ملک کو بھاری زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے کھارے پانی کی حامل زمینوں پر جھینگے کی فارمنگ نہائت کامیابی سے کی جا سکتی ھے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز فیصل عزیز نے بتایا ھے کہ سیلائن واٹر اور کھارے پانی والی زمینیں جہاں فصلیں کاشت نہیں ھو سکتیں جھینگے کی فارمنگ کیلئے نہائت موزوں ھیں اور ایسی زمینوں پر جھینگے کی فارمنگ سے کاشتکار ایک ایکڑ سے 8 لاکھ روپے کما سکتے ھیں انھوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ فشریز پنجاب کی خواہش اور کوشش ھے کہ مظفرگڑھ کی کھارے پانی والی زمینوں میں جھینگے کی فارمنگ کو فروغ دیا جائے انھوں نے بتایا کہ مظفرگڑھ کے موزوں موسم کی بدولت سال میں 2 مرتبہ جھینگے کی پیداوار حاصل کی جا سکتی ھے اور ایک ایکڑ سے 8 لاکھ روپے آمدنی حاصل کی جا سکتی ھے۔مظفرگڑھ کے سیلائن واٹر اور کھارے پانی والے نواحی علاقوں علی پور شمالی،لنگر سرائے سروانی و دیگر علاقوں میں جھینگے کی فارمنگ زور شور سے شروع کر دی گئی ھے فارمرز کا کہنا ھے کہ جھینگے کی فارمنگ کیلئے حکومت کا تعاون خوش آئند ھے اور ان علاقوں میں جھینگوں کا پروسیسنگ پلانٹ لگا کر بھاری مقدار میں زرمبادلہ کمایا جا سکتا ھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago