Categories: NewsUrdu News

جگہ جگہ گڑھے،ملبہ اورگندگی،واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کو ملانیوالی واحدلوئرماکڑی روڈ کھنڈرات میں تبدیل

مظفرآباد(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جولائی2018ء) دارالحکومت کے سب سے بڑے واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کو جانیوالی واحدلوئرماکڑی روڈ کھنڈرات میں تبدیل‘سینکڑوں ملازمین اور ہزاروں کی آبادی کو شدیدمشکلات کاسامنا، زلزلہ میں تباہ ہونیوالی رابطہ سڑک کو دوبارہ بحال نہ کرنے کی واجہ سے عوام علاقہ بالخصوص سکول کالج جانیوالے طلباء و طالبات کو آمدورفت میں پریشانی اٹھانا پڑتی ہے، متعددمرتبہ سکول وین حادثات کا شکار ہوتے ہوتے معجزانہ طورپربچی ہے،اس وقت روڈ پر جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں اور حالیہ بارشوں سے ہونے والی سلائیڈنگ کا ملبہ اورکوڑاکرکٹ بھی سڑک پر ہی موجود ہے ۔عمائدین علاقہ شکوراعوان، ملک وسیم،فاروق احمد،فیصل اعوان،شاھدمحمود ودیگرنے میڈیاکو بتایاکہ عوام علاقہ متعددمرتبہ متعلقہ حکام کواس سڑک کی جانب توجہ مبذول کرواچکے ہیں ہیں لیکن کوئی ان کی بات سننے والا نہیں ہے۔انہوںنے ایم ایل اے سٹی بیرسترسیدافتخار علی گیلانی، چیف سیکرٹری آزادکشمیر میاں مرادالدین سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ لوئرماکڑی روڈ کی کشادگی و پیچ ورک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اور عوام علاقہ کو مشکلات سے نجات دلائی جائے۔انہوںنے کہاکہ یہ روڈ اس حوالہ سے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ یہاں دارالحکومت کا سب سے بڑا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ موجود ہے جس سے پورے شہر کو پینے کا پانی سپلائی کیا جاتاہے۔اگر سڑک کی حالت بہتر نہ بنائی گئی تو مشینری اور ٹینکرزوغیرہ کی آمدورفت بندہونے سے کسی بھی وقت پورے دارالحکومت میں پانی کی فراہمی کا سلسلہ منقطع ہو سکتاہے۔انہوںنے حکام سے مطالبہ کیا کہ ماکڑی روڈ کی فوری تعمیر نو کے لئے اقدامات اٹھائیں ،عوام علاقہ شکرگزار ہوںگے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago