Categories: NewsUrdu News

جنوبی پنجاب کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے،کمشنر ڈیرہ غازی خان

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 دسمبر2019ء) کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت میں عوام بالخصوص جنوبی پنجاب کی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور صحت و صفائی اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے، عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلع میں جاری ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبوں کے ایک جائزہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر ڈی جی خان نسیم صادق نے کہا کہ ہم سب ایک ٹیم ہیں ہم نے مل کر کام کرنا ہے اور ایک دوسرے کی مکمل معاونت کرنی ہے اور اپنی عزت بنانی ہے اور عزت اسی میں ہے کہ ہر کام کو ذمہ داری اور لگن سے کیا جائے، کام کے معیار کو یقینی بنایا جائے،معیاری کام سے عزت بھی بنتی ہے اور وہ دیر پا بھی ہوتا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر سمیت اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای اوز اور محکمہ ہائی ویز اورمحکمہ بلڈنگز کے انجینئرز سمیت افسران فیلڈ میں جاری منصوبوں کا خود معائنہ کریں اور معیاری کام کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھا کام کرنے والے ٹھیکیدار وں کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کی پے منٹ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ نئی سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹ کی جگہ بھی رکھی جائے جس سے نہ صرف خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ ماحولیاتی آلودگی کا بھی خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی کے منصوبوں کی ان سے تصدیق ضرور کریں اور جس جگہ کا ٹینڈر کیا جائے اسی جگہ پر کام کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ضلع کے تمام محکموں میں موجود ناکارہ سامان جس میں مشینری، گاڑیاں اور دیگر سامان شامل ہے کو فوری طور پر نیلامی کریں، ایسے درخت جو خراب او رناکارہ ہیں ان کو نکال دیں ان کی جگہ نئی شجر کاری کریں۔انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے کام کی راہ میں حائل مسائل کو فوری حل کیا جائے کسی بھی منصوبے پر کام نہیں رکنا چاہیے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب ترین نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں ممبران اسمبلی کی120ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس پر ایک ارب خرچ ہونگے، اب تک 48کروڑ 19لاکھ سے زائد کی رقم خرچ کی جاچکی ہے، نیا پاکستان کے تحت سڑکوں کی تعمیر کی 10سکیموں میں سے 6مکمل ہوچکی ہے اور 4پر کام جاری ہے جن پر 62کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع میں تعلیم، صحت، سپورٹس، سوشل ویلفیئر، جیل اور پولیس کے منصوبوں سمیت101منصوبے جاری ہیں جن پر 15ارب60کروڑ 70لاکھ روپے خرچ ہونگے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں میونسپل سروسز کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، جس میں سولنگ، ٹف ٹائل، سیوریج، نالیوں کی تعمیر، گٹروں کے ڈھکن لگانے کے کام شامل ہیں۔اجلاس میں بتایا کہ عوام واشیاء خوردو نوش کی مقرر کردہ قیمتوں پر فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ سی ای او صحت ڈاکٹر ضیاء الحسن نے بتایا کہ 2011سے ضلع میں کوئی پولیو کا کیس نہیں ہے، 16دسمبر سے ضلع بھر میں پولیو سے بچاؤ کی مہم شروع کی جارہی ہے جس میں 8لاکھ 92ہزار سے زائد 5سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی ،جس کے لئے 1965ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب احمد، سی ای او تعلیم مسعود ندیم، ایکسین ہائی وے محمد اکبر درانی سمیت محکمہ بلڈنگ کے افسرا ن نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago