جنوبی پنجاب مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی-23-12-2016) کے ضلع چِیئرمین سیٹ پر پیپلز پارٹی کا کوئی بھی امیدوار کھڑا نہ ہو سکا جس کے باعث شیر اور بلے میں مقابلہ ہوا ، تفصیلات کے مطابق چئیرمین یونین کونسل مرادآباد مہر امیر اکبر سیال نے ووٹ کرتے ہوئے اپنا احتجاج کچھ اس طرح سے درج کرایا کہ انہوں نے تیر کا نشان خود ہی بنا کر اس پر مہر بھی لگا ڈالی ، امیر اکبر سیال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے کوئی بھی امیدوار نہیں تھی جس کا انہیں افسوس ہوا تاہم ووٹ دینے کا حق استعمال کرتے ہوئے وہ نہ تو شیر کو ووٹ دے سکتے تھے اور نا ہی بلے کو، اس لئیے انہوں نے خود ہی تیر کا نشان بنا کر مہر لگا ڈالی۔مہر امیر اکبر سیال کا کہنا تھا کہ وہ ایک جیالے ہیں اورپیپلز پارٹی کی ہی ٹکٹ پر چئیرمین یونین کونسل منتخب ہوئے ، تاہم اس طری بلامقابلہ سیٹ دے دینا انہیں اچھا نہیں لگا ، اگر پیپلز پارٹی ایسے ہی کرتی رہی تو انہیں ڈر ہے کہ کہیں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں اپنی آفادیت نہ کھو بیٹھے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…