Categories: NewsUrdu News

جمشید دستی گہرے صدمے سے دوچار

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 جون2018ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی والدہ انتقال کر گئیں ، آبائی قبرستان بستی دھل والا میں سپرد خاک، ختم قل خوانی کل جمعرات کو بعد نماز عصر ان کی رہائش گاہ فرید کالونی میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے جمشید دستی کی والدہ غلام سکینہ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی انہیں نشتر ہسپتال ملتان لے جایا گیا جہاں وہ قضائے الہی سے انتقال کر گئیں ۔نماز جنازہ فرید کالونی میں ادا کرنے کے بعد ان کے آبائی قبرستان بستی دھل والا میں سپرد خاک کردیا گیا، ختم قل خوانی جمعرات کے روزبعد نماز عصر ان کی رہائش گاہ فرید کالونی میں ہوگی دعا افطاری سے قبل کرائی جائیگی، نماز جنازہ میں سابق ممبران اسمبلی احمد کریم قسور لنگڑیال، علمدار عباسی قریشی ، عوامی راج پارٹی کے رہنما چودھری عامر کرامت سمیت بلدیاتی نمائندوں ، سیاستدانوں ، سرکاری آفیسران ،وکلا، صحافیوں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago