Categories: NewsUrdu News

جمشید دستی کے مبینہ بھانجے نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں چار ملزموں کے خلاف اغواء اور زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔18 جنوری 2021ء) مظفر گڑھ میں جمشید دستی کے مبینہ بھانجے کی طالبہ سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے موضع دین پور میں نویں کلاس کی طالبہ 15 سالہ اپنے ماموں کے گھر جا رہی تھی کہ راستے میں جمشید دستی کے بھانجے محمد ابراہیم اور اس کے 3 ساتھیوں محمد صفدر ، امیر حمزہ اور غلام عباس نے اسے اغوا کر لیا اور ایک گھر میں لے گئے جہاں مبینہ طور پر محمد ابرہیم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
شور شرابہ کرنے پر ملزم فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں چار ملزموں کے خلاف اغواء اور زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔جب کہ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ ان کا کسی ملزم سے کوئی تعلق نہیں، جو غلط ہے اس کو سزا ملنی چاہئیے،مخالفین ہر معاملے کو ان کے ساتھ جوڑ کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔دوسری طرف آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آی پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago