Categories: NewsUrdu News

جمشید دستی کے خلاف تشدد اور بھتہ خوری کا مقدمہ درج

پولیس نے میرے دفتر میں گھس کر کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دفتر کے دروازے شیشے توڑ دیے، جمشید دستی

مظفر گڑھ (اُمظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 19 اپریل2021ء) پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی سمیت 4 افراد پر میونسپل کمیٹی کے اہلکار پر مبینہ تشدد اور بھتہ خوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب کے گلی محلوں اور سڑکوں سے تعمیراتی مال اٹھانے کا کام جاری ہے اور اسی سلسلے میں مظفر گڑھ کے گل شیر کو بھی ملبہ اٹھوانے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تو اس نے تعمیراتی مال اٹھانے سے انکار کردیا۔
انہوںنے کہاکہ 17 اپریل کی شام 5 بجے میونسپل کارپوریشن کا عملہ ملبہ اٹھانے لگا تو جمشید دستی ساتھیوں کے ہمراہ آ کر ملبہ اٹھانے سے روک دیا اور عملے سے لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے انہیں مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ موبائل بھی چھین لیا۔

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا جمشید دستی بھتہ خور ہے اور گل شیر کے ذریعے بھتہ وصول کر کے اس کی پشت پناہی کرتا ہے لہٰذا ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مظفر گڑھ کی تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے ملزمان کے خلاف تشدد، بھتہ خوری اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔دوسری جانب جمشید دستی نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مظفرگڑھ پولیس نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے رات گئے میرے دفتر میں گھس کر کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دفتر کے دروازے شیشے توڑ دیے۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس میری گاڑی، لائسنس یافتہ رائفل اور پارٹی کی اہم دستاویزات ساتھ لے گئی جس کی میں بھرپور مذمت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کا مطالبہ کرتا ہوں۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

7 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

7 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago