Categories: NewsUrdu News

جمشید دستی کی طبیعت خراب، ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل جمشید دستی کےگلے میں انفیکشن، جوڑوں میں سوزش ، مظفر گڑھ کے طیب اردوان ہسپتال میں داخل

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 03 نومبر2020ء) مظفر گڑھ سے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی طبیعت شدید خراب ہوگئی ، ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طبیعت شدید خراب ہونے پر جمشید دستی کو مظفر گڑھ کے رجب طیب اردوان ہسپتال میں داخل کر لیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق جمشید دستی کے گلے میں انفیکشن ہے جبکہ ان کے جوڑوں میں سوزش بھی ہو گئی ہے ۔

واضح رہے کہ جمشید دستی کیخلاف آئل ٹینکر چوری کا مقدمہ چل رہا ہے اور جمشید دستی عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سے فرار تھے ، سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف آئل ٹینکر چوری کیس میں مقدمہ درج ہوا تھا جس میں انہوں نے ضمانت کروا رکھی تھی، جمشید دستی نے ضمانت میں توسیع کے لیے عدالت میں درخواست دے رکھی تھی۔

عدالت نے جمشید دستی کی ضمانت کی درخواست خارج کی تھی لیکن جمشید دستی عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی فرارہو گئے تھے ۔جمشید دستی اور دیگر کےخلاف آئل ٹینکر لوٹنے کا مقدمہ جنوری میں درج کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ اس کیس میں 2 پولیس اہلکار اور 3 دیگر ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں۔ یاد رہے کہ مظفرگڑھ کی چوک قریشی پولیس نے سابق رکن اسمبلی جمشید دستی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف آئل ٹینکرز کے ڈرائیور اور ہیلپر کے اغوا اور لاکھوں روپے مالیت تیل چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ 

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago