Categories: NewsUrdu News

جمشید دستی پر پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو قتل کرنے کا مقدمہ درج

  مظفر گڑھ:(  مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی -)  رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پر پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے بیما والا ٹبہ کا رہائشی سیف الدین 6 ماہ قبل لاپتہ ہوگیا تھا، سیف کے والد کی نشاندہی پر پولیس نے مشتاق نامی ایک شخص کے صحن سے لاش برآمد کرلی۔ مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ جس گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے وہ جمشید دستی کا ڈرائیور ہے۔پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں جمشید دستی، ان کے ڈرائیور اور دیگر 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے بھائی سیف نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، شادی کے 3 ماہ بعد اسے سسرالیوں نے بلوایا تھا جہا ں اسے قتل کردیا گیا اور یہ قتل جمشید دستی کی ایما پر ہوا۔دوسری جانب جمشید دستی نے کہا ہے کہ ان کا تعلق غریب طبقے سے ہے اور ان کے پاس کوئی گاڑی نہیں، ان کے خلاف مقدمہ علاقے کے جاگیرداروں نے درج کرایا ہے تاکہ انہیں عدالتی کارروائیواں میں الجھایا جائے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago