مظفر گڑھ:( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی -) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پر پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے بیما والا ٹبہ کا رہائشی سیف الدین 6 ماہ قبل لاپتہ ہوگیا تھا، سیف کے والد کی نشاندہی پر پولیس نے مشتاق نامی ایک شخص کے صحن سے لاش برآمد کرلی۔ مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ جس گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے وہ جمشید دستی کا ڈرائیور ہے۔پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں جمشید دستی، ان کے ڈرائیور اور دیگر 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے بھائی سیف نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، شادی کے 3 ماہ بعد اسے سسرالیوں نے بلوایا تھا جہا ں اسے قتل کردیا گیا اور یہ قتل جمشید دستی کی ایما پر ہوا۔دوسری جانب جمشید دستی نے کہا ہے کہ ان کا تعلق غریب طبقے سے ہے اور ان کے پاس کوئی گاڑی نہیں، ان کے خلاف مقدمہ علاقے کے جاگیرداروں نے درج کرایا ہے تاکہ انہیں عدالتی کارروائیواں میں الجھایا جائے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…