Categories: NewsUrdu News

جمشید دستی نے 2021ء میں شادی کا اعلان کر دیا

مہنگائی کے پیش نظر بارات گدھوں پر جائے گی اور ولیمہ کی تقریب میں دال سے مہمانوں کی تواضع کی جائے گی۔ جمشید دستی

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 02 جنوری 2021ء) : سابق رکن اسمبلی سیاسی رہنما جمشید دستی نے 2021ء میں شادی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمشید دستی نے مارچ 2021ء میں شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسی گھریلو خاتون ہو جو بچوں کی اچھی تربیت کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ مہنگائی کے پیش نظر بارات گدھا گاڑی پر جائے گی جبکہ ولیمے میں آنے والے مہمانوں کی تواضع دال سے کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دوست احباب سے ایک سادہ لڑکی ڈھونڈنے کا مطالبہ کیا ہے جو میرے بچوں کی اچھی تربیت کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے دوست احباب میرے لیے ایک ایسی لڑکی ڈھونڈنے میں ناکام رہے تو مجھے اپنی شادی کے لیے سوشل میڈیا پر اشتہار دینا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اسی تناسب سے اضافہ ہوتا رہا تو میں اپنے ولیمے کی تقریب میں مہمانوں کو دال بھی نہیں کھلا سکوں گا۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago