مظفر گڑھ ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔18ستمبر 2014ء) قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی نے ساتھیوں سمیت تھانہ سٹی میں گرفتاری دے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی گئی لیکن اس کے باوجود وہ گرفتاری دے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 16 ستمبر کو بند توڑنے کے معاملے پر جمشید دستی اور ان کے 200 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف تھانہ سٹی مظفر گڑھ میں ایس ایچ او قیصرحسین کی مدعیت میں دہشت گردی، ڈکیتی، کارسرکار میں مداخلت اور فائرنگ کے الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے خلاف جمشید دستی نے شدید احتجاج بھی کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت کی سزا دی جارہی ہے ور ان پر جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمشید دستی نے ضلع کچہری چوک پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد ساتھیوں سمیت تھانہ سٹی میں چوہدری عامر کرامت، مظفر ناجی اور دیگر ساتھیوں سمیت گرفتاری دیدی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…
MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…