Categories: NewsUrdu News

جمشید دستی نے ساتھیوں سمیت گرفتاری دے دی

مظفر گڑھ ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔18ستمبر 2014ء) قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی نے ساتھیوں سمیت تھانہ سٹی میں گرفتاری دے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی گئی لیکن اس کے باوجود وہ گرفتاری دے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 16 ستمبر کو بند توڑنے کے معاملے پر جمشید دستی اور ان کے 200 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف تھانہ سٹی مظفر گڑھ میں ایس ایچ او قیصرحسین کی مدعیت میں دہشت گردی، ڈکیتی، کارسرکار میں مداخلت اور فائرنگ کے الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے خلاف جمشید دستی نے شدید احتجاج بھی کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت کی سزا دی جارہی ہے ور ان پر جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمشید دستی نے ضلع کچہری چوک پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد ساتھیوں سمیت تھانہ سٹی میں چوہدری عامر کرامت، مظفر ناجی اور دیگر ساتھیوں سمیت گرفتاری دیدی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago