مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26نومبر 2013ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے بھی نیٹو سپلائی روکنے کیلئے ڈیرہ غازی خان بائی پاس پر دھرنا دے دیا۔ جمشید دستی نے مظفرگڑھ کے قریب ڈیرہ غازی خان بائی پاس پر نیٹو سپلائی روکنے کیلئے کارکنوں کے ہمراہ دھرنا دیا ہوا ہے۔ جمشید دستی کا کہناہے کہ انہوں نے امریکی جارحیت کیخلاف دھرنا دیا ہے۔ ڈرون حملے ہرگز برداشت نہيں کئےجائیں گے ان حملوں میں معصوم بچوں اور نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ملک امریکا کی منڈی بن چکا ہے حکمرانوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ یہاں سے نیٹو سپلائی کی گاڑی گزار کر دکھائيں، اگر نیٹو کنٹینرز یہاں سے آگے گئے تو انہیں ہماری لاشوں پر سے گزرنا ہوگا۔ اس موقع پر جمشید دستی نے اپیل کی کہ ملک بچانے کیلئے پوری قوم اٹھ کھڑی ہو۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنوں کے پشاور میں چوتھے روز بھی دھرنے جاری ہیں تاہم تحریک انصاف مظفرگڑھ کے کارکنوں نے جمشید دستی کے دھرنےمیں شرکت نہیں کی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…
MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…