Categories: NewsUrdu News

جمشید دستی زبردستی نہر کھولنے کے جرم میں جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل ملتان منتقل

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 جون2017ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو زبردستی نہر کھولنے کے جرم میں جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل ملتان منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گرفتار رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اور ان کے ساتھی چیئرمین یونین کونسل اجمل کالرو کو رات گئے پولیس نے ڈیوٹی مجسٹریٹ نعیم بخش کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے ان کا جوڈیشل ریمانڈ حاصل لے لیا ۔جس پر عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور چیئرمین یونین کونسل کو رات کی تاریکی میں سکیورٹی حصار میں سینٹرل جیل ملتان منتقل کردیاگیا۔یاد رہے کہ جمشید دستی نے اٹھائیس مئی کو مظفرگڑھ کے علاقے موضع ہیڈ کالرو میں کاشتکاروں کی جانب سے نہری پانی کی بندش کی شکایات پراپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈینگا کینال کو خود ہی کھول دیاتھا۔ جس پر ایس ڈی او محکمہ انہار فرخ بٹ کی مدعیت میں ان کے خلاف تھانہ چوک قریشی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔گزشتہ روز اسلام آباد سے مظفرگڑھ آتے ہوئے چوکی ریاض آباد کے قریب تھانہ قریشی پولیس کی بھاری نفری نے جمشیددستی اور ان کے ساتھی چیئرمین یونین کونسل اجمل کالرو کو گرفتارکرلیاتھا۔ جنہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرتے ہوئے ان کا جوڈیشل ریمانڈ حاصل کیا گیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago