Categories: NewsUrdu News

جعلی کرنسی بنانے،لاکھوں روپے کافراڈکرنے والا بین الصوبائی گینگ کاسرغنہ رنگے ہاتھوںگرفتار

مظفر گڑھ۔7 مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 مارچ2017ء)مظفرگڑھ پولیس نے جعلی کرنسی بنانے اور لاکھوں روپے کا فراڈ کرنیوالا بین الصوبائی گینگ کا ڈان اختر عرف جگا رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے جاری۔تفصیل کے مطابق تھانہ سول لائن مظفرگڑھ پولیس نے بین الصوبائی جعلی کرنسی بنانے والے گینگ کے ڈان اختر عرف جگا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے جو سیکورٹی فورسز کی وردی کا استعمال کرنیوالے گینگ کا سرغنہ اور ملزمان پنجاب کے کئی اضلاع کی پولیس کے علاوہ کراچی پولیس کو بھی مطلوب ہیں۔تھانہ سول لائن پولیس نے کرنسی بنانے والی مشین کے نام پر شہری سے لاکھوں روپے کے فراڈ کے انکشاف پر گینگ کے سرغنہ ڈان اخترکو گرفتار کیا۔اور کہروڑ پکا کے رہائشی ڈان اختر عرف جگا نے بین الصوبائی گینگ بنایااور اس گروہ میں ارشاد عرف شادو، ذوالفقار،زاہد، سعید، حنیف اور خلیل سمیت 10 سے زائد ملزمان شامل ہیں۔ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کے شہروں میں بین الصوبائی گینگ نے درجنوں وارداتیں کرکے شہریوں کا کنگال بنا چکے ہیں۔گینگ کا سرغنہ ڈان اختر عرف جگا اپنے ساتھی بدنام زمانہ فراڈئیے شادو کے ہمراہ کرنسی بنانے والی مشین اور نوٹ شہری کے پاس ظاہر کرکے اپنے ساتھیوں کو پولیس کی وردی پہنا کر فرضی چھاپہ مروا کر پکڑے جانے کا ڈرامہ بھی رچاتے اور پولیس سے ڈیل کے نام مزید رقم متاثرہ شہری سے طلب کرکے فراڈ کرتے تھے۔ جعلی کرنسی گینگ کے ملزمان بڑے شہروں کے تاجروں اور زمینداروں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے۔ تھانہ سول لائن مظفرگڑھ میں گرفتار ہونیوالے جعلی کرنسی گینگ کے سرغنہ ڈان اختر عرف جگا کی گرفتاری کی اطلاع پر متاثرین نے پولیس سے رابطے شروع کردیئے ہیں کیونکہ یہ گینگ عرصہ دراز سے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں متحرک تھا جس کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی تھی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 week ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago