Categories: NewsUrdu News

جعلی ڈگری: جمشید دستی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔3اپریل۔2013ء) سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ آنے سے قبل ہی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔ ان دنوں جعلی ڈگری کیس میں امیدواروں کی گرفتاریوں کی خبریں خوب گرم ہیں، کل جمشید دستی کی ڈگری کا فیصلہ بھی متوقع ہے، ممکنہ فیصلے سے ایک دن قبل ہی انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے سے انکار کردیاہے۔جعلی ڈگری کیس کے معاملے پر قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کے دوبارہ منتخب ہونے والے جمشید دستی کے خلاف ممکنہ طور پر مظفر گڑھ کی سیشن عدالت کل فیصلہ سنائے گی ، الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف کارروائی کیلئے عدالت میں درخواست دے رکھی ہے ، جس کی سماعت بدھ کو ملتوی کرنے کی اپیل بھی جمشید دستی کے وکلا نے کی تھی۔ تاہم اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں نہیں لیں گے۔جمشید دستی مظفر گڑھ سے قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینا چاہتے تھے جبکہ انہوں نے اپنی سابقہ جماعت پیپلزپارٹی کی امیدوار حنا ربانی کھر کے خلاف بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago