Categories: NewsUrdu News

جعلی پیر کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی نئی نویلی دلہن نے خود کُشی کر لی

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 مئی 2017ء): جعلی پیر کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی نئی نویلی دلہن نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقہ شاہ جمال کی رہائشی 20 سالہ نصرت بی بی کی ایک ماہ قبل اکرم نامی شخص سے شادی ہوئی۔ نصرت بی بی کی ساس ممتاز مائی کو شک تھا کہ اس پر سایہ ہے جس پر وہ اپنی بہو کو روحانی علاج کی غرض سے اقبال نامی مقامی پیر کے پاس لے گئیں۔شاہ جمال پولیس کے بیان کے مطابق ممتاز مائی کا کہنا تھا کہ نصرت پر بُری روحوں کا سایہ تھا ، اس سائے کے ہوتے ہوئے نصرت بی بی کبھی بھی ماں نہیں بن سکتی تھی، لہٰذا اس کے روحانی علاج کے لیے پیر کے پاس لے گئی۔ علاج کے بہانے جعلی پیر نے 20 سالہ نصرت بی بی کو گرم چاقو اور راڈز سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے نصرت بی بی کے بازو اور پاؤں سمیت پورے جسم پر شدید زخم آئے۔گھر آنے پر نصرت بی بی نے زہر کھا لیا ۔ متاثرہ لڑکی کو ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ نصرت بی بی نے الزام عائد کیا تھا کہ جعلی پیر نے اسے تشدد سے قبل زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔ تاہم نصرت کی پوسٹمارٹم رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔ ممتاز مائی نے بتایا کہ وہ اکثر اقبال نامی پیر کے پاس جاتی تھیں اسی لیے نصرت بی بی کو بھی لے گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی پیر اقبال کی تلاش میں اس کے کام کی جگہ پر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ فرار ہو چکا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago