مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 مارچ2023ء) جشن بہاراں کے موقع پر ریسکیو1122 کی جانب سے عوام کی آگاہی کےلئے جشن بہاراں میلہ میں ریسکیو سٹالز کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں ریسکیو اسٹالز پر ایمرجنسی ٹولز،ایکوئپمنٹس، کے استعمال بارے آگاہی فراہم کی گئی۔ترجمان ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موسم بہار کی آمد پر عوام کی تفریح کے لئیے جشن بہاراں میلہ کا انعقاد کیا گیا جہاں دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ ریسکیو1122 نے بھی اپنا سٹال لگایا جسکا مقصد میلہ میں آئی ہوئی عوام کو تفریح کے ساتھ ساتھ آگاہی فراہم کرنا تھا۔
اس موقع پر ریسکیو1122 کی جانب سے ایمرجنسی کے دوران استعمال کئیے جانے والے ٹولز اور ایکوئپمنٹس اور انکے استعمال کے بارے جانکاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آگ بجھانے، دل کی دھڑکن اور سانس کی بحالی، گلے میں پھنسی چیز کو نکالنے، بہتے ہوئے خون کی روک تھام اور فریکچر کو مینیج کرنے کے حوالے سے عملی مشقوں کا مظاہرہ بھی کیا گیا،اس موقع پر ریسکیو1122 مظفرگڑھ کے کامیاب آپریشنز کی وڈیوز کی بھی نمائیش کی گئی جو عوام کےلئے آگاہی کے ساتھ ساتھ نہایت متاثر کن ثابت ہوئیں۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…