Categories: NewsUrdu News

جشن بہاراں کے آخرروز محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام کیٹل شو کا انعقاد

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 مارچ2020ء) فیاض پارک مظفرگڑھ میں جاری جشن بہاراں کے آخرروز محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام کیٹل شو کا انعقاد کیا گیا،جس میں پالتوجانوروں کو نمائش پیش کیا گیا،جشن بہاراں کے آخری روزکی تقریبات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف ضیائ گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جام آفتاب حسین، ایم پی اے نیاز احمد گشکوری، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب نے شرکت کی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر ریونیو عارف ضیائ کے کہا کہ جانور پالنا مظفرگڑھ کی ثقافت میں شامل ہے اور دیہی علاقوں میں جانور پالنا معیشت کا حصہ ہے، جس سے نہ دودھ، گوشت اور ڈیری کے مصنوعات حاصل کی جاتی ہیں،انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں میں پالتوں جانوروں کی نمائش کا مقصد عوام کو پالتوں جانوروں، ان کی نسل اور ان کی اہمیت و افادیت سے آگاہی فراہم کرنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جشن بہاراں کا کامیاب انعقاد ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس سے مظفرگڑھ کی عوام کو صحت مند تفریحی میسر آئی ہے، خواتین او ربچوں نے جشن بہاراں کے تمام تقریبات کو بہت انجوائے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور مظفرگڑھ کے شہریوں کو بہتر سے بہتر صحت مند تفریحی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر ایم پی اے نیاز احمد گشکوری نے کہا کہ ایک مدت کے بعد مظفرگڑھ میں جشن بہاراں کا انعقاد مظفرگڑھ کی عوام کیلئے ایک تحفہ ہے، حکومت پنجاب عوام کو صحت مند تفریحی فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago