Categories: NewsUrdu News

جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو کر صحت کے شعبہ میں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں، ڈی سی مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ دور جدید کے تقاضو ںکے مطابق ہم نے اپنے نظام کو بہتر بنانا ہے، جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر ہم اپنی کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو کر صحت کے شعبہ میں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹر ضیاء الحسن، ایم ایس ڈاکٹر مہر محمد اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شعبہ صحت پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے، عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر بلکہ ضلع کے تمام بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت پر بھی عوام کو صحت کی تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، مریضوں کو ہسپتال سے مفت ادویات فراہم کی جائیں، داخل مریضوں کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں، ہسپتال میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، بستروں کی چادر روزانہ تبدیل کی جائے

اس دوران ڈپٹی کمشنر نے ادویات کے اسٹاک کا بھی معائنہ کیا، بالخصوص (انٹی ریبیز)کتے کے کاٹنے کی ویکسین کے اسٹاک کا معائنہ کیا، کمپیوٹر پر سٹاک اپ ڈیٹ نہ ہونے پر آئی ٹی کے سٹاف پر برہمی کا اظہار کیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago