مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ دور جدید کے تقاضو ںکے مطابق ہم نے اپنے نظام کو بہتر بنانا ہے، جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر ہم اپنی کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو کر صحت کے شعبہ میں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹر ضیاء الحسن، ایم ایس ڈاکٹر مہر محمد اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شعبہ صحت پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے، عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر بلکہ ضلع کے تمام بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت پر بھی عوام کو صحت کی تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، مریضوں کو ہسپتال سے مفت ادویات فراہم کی جائیں، داخل مریضوں کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں، ہسپتال میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، بستروں کی چادر روزانہ تبدیل کی جائے
اس دوران ڈپٹی کمشنر نے ادویات کے اسٹاک کا بھی معائنہ کیا، بالخصوص (انٹی ریبیز)کتے کے کاٹنے کی ویکسین کے اسٹاک کا معائنہ کیا، کمپیوٹر پر سٹاک اپ ڈیٹ نہ ہونے پر آئی ٹی کے سٹاف پر برہمی کا اظہار کیا۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…