News

جتوئی ،مخالفین نے پرانی رنجش پر اہلخانہ پر تیزاب پھینک دیا ،مقدمہ درج ، ملزم گرفتار کرلیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 اگست2022ء) تحصیل جتوئی میں مبینہ طور پر مخالفین نے پرانی رنجش پر اہلخانہ پر تیزاب پھینک دیا جس کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔تحصیل جتوئی کے نواحی علاقہ موضع جھلاریں میں مبینہ طور پر پرانی رنجش دکان جلانے کے شک کی پاداش میں دو خواتین اور ڈیڑھ سالہ محمد اشفاق پر تیزاب پھینک دیا تیزاب سے خواتین اور بچے کا چہرہ ، بازو ،ہاتھ اور جسم کے مختلف حصے جھلس گئے تھانہ جتوئی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ زخمی خواتین اور بچے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی سے ابتدائی طبی امداد کے بعد برن یونٹ ملتان ریفر کردیا گیا ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد سلیم نے واقعہ کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ کو ملزم کی فوری گرفتاری اور متاثرین کی فوری دادرسی کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

آر پی او نے ہدایات جاری کیں کہ فارنزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات عمل میں لائی جائیں،متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں، جس پر ڈی پی او مظفر گڑھ نے ٹیم تشکیل دے کر ملزم محمد اصغر پہلوان کو گرفتار کرلیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ملزم کو خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago